تاريخ ہند
وکیپیڈیا سے
- يہ مضمون برصغير / ہند / جنوبی ايشيا کی تاريج کے بارے ميں ہے۔ اس خطے کی معلوم تاريخ کم از کم پانچ ہزار سال پر پھيلی ہوئی ہے۔
فہرست |
[ترمیم کریں] قديم سندھ طاس دور
تقريبا 2500 سال قبل مسيح سے لے کر 1500 سال قبل مسيح تک درياۓ سندھ اور سرسوتی کی واديوں ميں ايک بہت بڑی تہذيب بستی تھی۔ اس کو سندھ طاس تہذيب کہا جاتا ہے۔اپنے زمانے ميں يہ دنيا ميں سب سے وصيع رقبے پر پھيلی ہوئ تہذيب تھی۔
[ترمیم کریں] ويدک دور
سندھ طاس تہذيب کے آخری دنوں ميں يا اس کے ذرا بعد وسطی ايشيا سے آريا بر صغير ميں داخل ہوۓ۔ مقامی لوگوں کے ساتھ ميل جول ہوا اور ايک نئ تہذيب نے جنم ليا۔ اس زمانے ميں مہابھارت، راماءن اور ويد لکھے گۓ۔ يہ دور ہندو تہذيب کی شروعات کا دور تھا۔
[ترمیم کریں] موريا دور
بر صغير سے سکندر کے جانے کے بعد موريا دور کا آغاز ہوا۔ اس کی بنياد چانكيہ جى مہاراج نے ركھى بادشاہ گر چانكيہ جى نے چندرگپت كو راجہ بنا كر اس كو ارتھ شاستر نام كے كتاب لكھ كر دى جس ميں سلطنتوں كو بنانے كے گر لكھے۔ اس ہی خاندان کا ايک مشہور بادشاہ اشوک تھا۔ يہ راجہ گوتم بدھ كا ماننے والا تھا اس دور ميں بدھ مت بہت تيزی سے پھيلا۔ اس دور کے دوران اور اس کے بعد يونانيوں اور کشانوں کا اثر برقرار رہا۔
[ترمیم کریں] گپتا دور
تيسری صدی سے لے کر پانچويں صری تک شمالی ہند ميں گپتا خاندان کی حکومت تھی۔ اس دور کو ايک سنہری دور کہا جا سکتا ہے جس ميں علوم و فنون اور ادب کو بہت فروغ ملا۔ يہ دور ہندو نشات ثانيہ کا دور تھا۔
اس دوران دکن ميں چولا سلطنت قاءم تھی۔ اس کے جنوب مشرقی ايشيا سے بہت گہرے تعلقات تھے۔
[ترمیم کریں] ہن لوگ
ہن 450ء سے 528ء تک گپت خاندان کی تباہی ان منگول قوموں کے ہاتھوں ہوئی جو ہن کہلاتی تھیں اور 450ء کے قریب پنجاب میں آکر آباد ہوئیں۔ یہاں سے چل کر یہ لوگ جمنا کی تلہٹی میں پہنچے اور اس وقت کے گپت راجہ پر غالب آئے۔ ان کے سردار کا نام تورمان تھا۔ اس نے 500ء کے قریب اپنے آپ کو مالوے کا راجہ بنایا اور مہاراجہ کہلوایا۔ اس کے بعد اس کا بیٹا مہر گل گدی پر بیٹھا۔ یہ بڑا بیرحم تھا۔ اس نے اتنے آدمی قتل کرائے کہ آخرکار مگدھ کا راجہ بالا دتیہ وسط ہند کے ایک راجہ یسودھرمن کی مدد سے بڑی بھاری فوج لے کر اس کے مقابلے پر آیا۔ اور 528ء میں ملتان کے قریب کہروڑ کے مقام پر شکست دے کر اس کو اور اس کی فوج کو ہند سے نکال دیا۔ ہن ہند میں سو برس کے قریب رہے۔ بعض ہن کہیں آباد ہوگئے۔
[ترمیم کریں] سلطنت دہلی دور
تيرہويں صدی ميں شمالی ہند ميں دہلی سلطنت قاءم ہوئ۔ اس کا آغاز خاندان غلاماں نے رکھا۔ اس کے بعر شمالی ہند کا تاج خلجی، تغلق، سيد اور پھر لودھی خاندانوں کے پاس گيا۔
اس دوران ميں جنوبی ہند ميں باہمنی سلطنت اور وجے نگر سلطنت قاءم تھيں۔
[ترمیم کریں] مغل دور
سن 1526 ميں شاہنشاہ بابر نے دہلی پر قبضہ کر کہ بر صغير ميں مغل سرکار کی بنياد رکھی۔ اس کے بعد تاج ہمايوں، اکبر، جہاں گير، شاہ جہاں اور اورنگزيب کے پاس گيا۔ يہ دو سو سال بر صغير کا ايک سنہری دور تھے۔ اس دور ميں علم و ادب اور فن نے بہت ترقی کی۔
اس دوران جنوبی ہند ميں ايک ايک کر کہ مغلوں نے کئ علاقوں پر قبضہ کر ليا۔
[ترمیم کریں] برطانوی دور
بر صغير ميں يورپی اثر سولہويں صدی سے بڑھتا جا رہا تھا۔ انگريزوں نے کئ علاقوں ميں حکومت کرنا شروع کر دی تھی۔ سن 1857 ميں بر صغير کے لوگوں نے انگريزوں کے خلاف ايک جنگ آزادی لڑی جس ميں وہ ہار گۓ۔
[ترمیم کریں] موجودہ دور
سن 1947 ميں پاکستان اور ہندوستان کو آزادی ملی۔ 1971 ميں بنگلہ ديش پاکستان سے عليحده ہو گيا۔ 1972 ميں سری لنکا کو مکمل آزادی مل گئ۔