تمغہ
وکیپیڈیا سے
Medals
چھوٹی سی معدنی پلیٹ جس پر کوئی کتبہ یا نمونہ ثبت ہو جو کسی مشہور واقعہ یا موقع کی یادگار ہو۔ دور حاضر میں تو لفظ تمغہ کا یہی مخصوص مفہوم ہے۔ لیکن ازمنہ وسطی میں تمغوں اور سکوں میں باہم امتیاز نہیں کیا جاتا تھا۔ تمغہ سازی کافن چودھویں اور پندرھویں صدی کے درمیان اپنے عروج کو پہنچ گیا۔ اس سلسلے میں فرانسیسی اور ولندیزی کارخانے تمغہ سازی کے لیے مشہور ہوئے ۔ انگلینڈ میں سولھویں صدی سے تمغے بنائے جاتے تھے۔ چنانچہ جنگ واٹر لو واقع 1815ء سے جنگی تمغے باقاعدہ دیے جاتے تھے۔ اور شجاعت ، بہادری اور مردانگی اور نمایاں کارگزاری کے لیے بھی تمغے بنائے جاتے ہیں۔ وکٹوریہ کراس کا آغاز 1856ء میں ہوا اور اس طرح دوسرے برطانوی تمغے مختلف اوقات میں رواج میں آئے۔ شہنشاہ ایڈورڈ ششم کے زمانے سے تاجپوشی کے تمغے مسلسل دیے جاتے ہیں۔ پاکستان میں بھی مختلف قسم کے تمغے شجاعت کا گزاری ، سوشل سروس وغیرہ میں دیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھیلوں میں بھی پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں کو سونے چاندی اور کانسی کے تمغے دیے جاتے ہیں۔