دارا سوم
وکیپیڈیا سے
دیکھیے : دارا (ضد ابہام)
Darius III
دور حکومت :336 تا 330 ق م
ہنحامنشی خاندان کا آخری بادشاہ جو اردشیر سوم کے تخت پر بیٹھا۔ اردشیر نے اسے آرمینیا کا گورنر مقرر کیا تھا۔ بڑا لائق اور دلیر تھا۔ اسس اوراربیلا کی جنگوں میں سکندر کی فوجوں سے مقابلہ کیا مگر شکست کھائی اور شمال کی طرف فرار ہوگیا۔ جہاں باختر کے ایرانی گورنر بےسس نے اسے گرفتار کر کے قتل کر دیا۔ سکندر جس وقت دمغان پہنچا تو اسے ایرانی کیمپ میں دارا کی لاش ملی ۔ اس کے قتل کے بعد ایرانی سلطنت کا خاتمہ ہوگیا۔