آنکھ
وکیپیڈیا سے
- یہ مضمون عمومی طور پر انسانی آنکھ کے بارے میں ہے۔
آنـکھـ جسکے لیۓ طب میں عمومی طور پر عـیـن یا چـشم کا لفظ آتا ہے دراصل ایک ایسا عضو ہے جو کہ روشنی کا ادراک (احساس) کرسکتا ہے اور بصارت (بینائی) کا فعل انجام دیتا ہے۔ انسانی آنکھ کیمرے سے مماثلت رکھتی ہے کہ کیمرہ دراصل آنکھ کے اصول پر ہی ایجاد ہواہے۔
[ترمیم کریں] تشریح
انسانی آنکھ کی شکل ایک گول کروی جسم کی ہوتی ہے جو کہ کاسہ سر یا کھوپڑی میں سامنے کی جانب استخوانی یا ہڈی سے بنے ہوۓ حلقہ چشم میں رکھی ہوتی ہے۔ اسکی ساخت کی مشابہت ایک ایسی گیند سے کی جاسکتی ہے کہ جسکی دیوار تین تہـ سے بنی ہو
- صلبیہ (sclera) یہ سب سے بیرونی پرت ہوتی ہے
- مشیمیہ (choroid) یہ درمیانی پرت یا تہـ ہوتی ہے
- شبکیہ (retina) یہ آنکھـ کی دیوار کی سب سے اندرونی تہ ہوتی ہے
زمرہ جات: علم چشم | اساسی طبی علوم | تشریح انسان | اعضاءحس | بصری نظام