برہما
وکیپیڈیا سے
ہندو فلسفے کے مطابق کائنات اور انسانی زندگی پر تین طاقتیں حاوی ہیں۔ جن کا تعلق تخلیق ، الوہیت اور موت سے ہے۔ ہندو خدا کی وحدت کو تین حصوں میں منقسم کرکے اس طرح مشخص مانتے ہیں۔ اول برہما یعنی کائنات کا پیدا کرنے والا۔ دوسرا وشنو یعنی پرورش کرنے والا۔ تیسرا شو یعنی موت دینے والا۔ ہندو صرف وشنو اور شو کی پوجا کرتے ہیں۔ گپتا عہد سے برہما کی پرستش کم ہونے لگی۔ اب ہندوؤں میں شاید ہی کوئی برہما کی پوجا کرتا ہو۔ ہندو مت کے نزدیک وشنو اس دنیا میں اوتار کی حیثیت سے دس مرتبہ ظاہر ہوا۔ ساتویں موقع پر رام اور آٹھویں مرتبہ کرشن کے نام سے۔