بریلوی
وکیپیڈیا سے
محفوظ شدگی کے بعد یہ مضمون براہ راست ترمیمات کے لیۓ مقفل ہوگیا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں جو ترمیم یا اضافہ کرنا ہو براہ کرم اسکے تبادلہ خیال کے صفحہ پر کر لیجیۓ۔ اگر تبادلہ خیال کے صفحہ پر عبارت غیرجانبداری کے معیار پر کامیاب اتری تو اسے اس مضمون میں شامل کردیا جاۓ گا۔ اس مضمون کی انتہائی متنازع کیفیت کے بعد وہ تمام مواد حذف کردیا گیا ہے کہ جسکا کوئی حوالہ یا تاریخی ثبوت نا تھا۔ مستقبل میں اس مضمون میں صرف وہ بیانات شامل کیۓ جائیں گے جنکے درست ہونے کا حوالہ ، بیان کے ساتھ درج کیا جاۓ گا۔ (انتظامیہ ویکیپیڈیا اردو) |
---|
بریلوی کی ابتداء ہندوستان کے شہر بریلی سے ہوئی۔ بہت سے حنفی علما اُن کے پیروکار ہیں۔ اس فرقے کے علما اور اُن کے پیروؤں کو بریلوی کہتے ہیں۔ بریلوی تیجے، چہلم ، برسی ، نذر و نیاز ، عرس اور گیارہویں وغیرہ کے حق میں ہیں، مولوی احمد رضا خان ، ان چیزوں کو بدعت نہیں قرار دیتے ۔ بریلوی حضرات دیو بندی مدرسہ فکر کے سخت مخالف ہیں۔
- اس کے علاوہ رسول محمد صلی اللہ علیہ ولہ وسلم کو بشر کی بجائے نور سمجھتے ہیں اور ان کو ابھی ہر جگہ موجود تصور کرتے ہیں [حوالہ درکار]
وجہ تسمیہ
ہندوستان کے شہر بریلی میں ایک مسلم عالم دین ، امام احمد رضا (1856 تا 1921) جنکا تعلق فقہ حنفی سے تھا نے اس گروہ کی تعلمیات کے سلسلے میں بے انتہا خدمات انجام دیں اور انہوں نے تقریبا 1000 کتب تحریر کیں ، اسی بریلی کی نسبت سے بریلوی کا نام پڑا۔
بریلوی پر بریلوی نقطہ نظر
بریلوی خود اسے مسلک اعلٰی حضرت بھی کہتے ہیں اور بریلوی حضرات کے مطابق وہ اس سے مراد کوئی نیا مسلک نہیں لیتے بلکہ انکا اصرار ہے کہ، تمام صحابہ کرام ، تابعین ، تبع تابعین ، صالحین اور علماء امت جس مسلک پر تھے مسلک اعلٰی حضرت یعنی بریلوی کا اطلاق بھی اُسی پر ہوتا ہے۔ بریلوی شخصیات کی تشریح کے مطابق ، میلاد و قیام ، صلوٰۃ و سلام ، ایصال ثواب ، عرس یہ سب معمولات جو صدیوں سے اہلسنت و جماعت میں رائج ہیں اور علمائے امت نے انھیں باعث ثواب قرار دیا ہے [حوالہ درکار] ۔ لیکن نۓ فرقوں نے ان رسومات کو بدعت قرار دیا اور بریلوی علماء نے قلم و گفتار سے انکا تحفظ کیا۔ ان علما میں نمایاں ترین نام احمد رضا خان کا ہے جنہوں نے مختلف رسومات اور عقاعد کے دفاع میں کئی کتب تحریر کیں، انکی صلاحیتوں کا اعتراف انکے مخالفین نے بھی کیا۔
سلفی و دیوبندی نقطہ نظر
سلفی اور دیوبندی حضرات کے مطابق ، بریلوی حضرات کی کئی تعلیمات اور رسومات محمد (ص) کی سنت سے مطابقت نہیں رکھتیں اور وہ ان رسومات کے لیۓ بدعت کا لفظ بھی استعمال کرتے ہیں۔
حوالہ جات
- بیرونی صفحات پر موجود معلومات یا نظریات کی ذمہ دار انتظامیہ اردو ویکیپیڈیا نہیں۔