درگا
وکیپیڈیا سے
ہندی دیومالا کی ایک دیوی جس کی پرستش دراوڑ جنگ و تباہ کاری کی دیوی کی حیثیت سے کرتے تھے۔ آریائی تصورات کے ملاپ سے سنسکرت کی رزمیہ داستانوں میں یہ اوما کی مثنی اور شیوا کی بیوی بنا دی گئی۔ اسے کالی دیوی کا ایک روپ بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس کی پوجا ہر عقیدے کے ہندوؤں کے یہاں رائج ہے۔ دسہرہ ، جسے بنگال میں درگا پوجا کہتے ہیں۔ اس کی خیر مقدم کا خاص تہوار ہے۔ اس کا چہرہ اس کی جنگجو فطرت کے باوجود نہات خوبصورت بنایا جاتا ہے۔