دعا
وکیپیڈیا سے
اہل اسلام کے نزدیک خدا سے دعا مانگنا عبادت میں شامل ہے۔ خدا نے خود بھی بعض دعائیں بتائی ہیں کہ بندوں کو اس طریقے یا ان الفاظ میں دعا کرنی چاہیے۔ اسی طرح بعض پیغمبروں نے جو دعائیں کی ہیں ان بھی قرآن میں ذکر ہے۔ تاکہ عام مسلمان بھی ان موقعوں پر وہی دعا مانگیں ۔ حدیث میں بھی بعض دعاؤں کا ذکر ہے۔ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض موقعوں پر مانگی یا جن کے مانگنے کا حکم دیا ۔ علماء فقہا نے بھی خاص خاص موقعوں کے واسطے دعائیں مقرر کی ہیں۔ ان میں سے بعض (مثلاً دعائے حزب البحر) بہت مقبول ہیں۔