عمر خیام
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1048ء
وفات: 1131ء
فارسی شاعر اور فلسفی ۔ حکیم ابوالفتح عمر خیال بن ابراہیم ۔ نیشاپور میں پیدا ہوا۔ علوم و فنون کی تحصل کے بعد ترکستان چلا گیا جہاں قاضی ابوطاہر نے اس کی تربیت کی اور آخر شمس الملک خاقان بخارا کے دربار میں پہنچا دیا۔ ملک شاہ سلجوقی نے اسے اپنے دربار میں بلا کر صدر خانۂ ملک شاہی کی تعمیر کا کام سپر دی کیا۔ یہیں فلکیاتی تحقیق کے سلسلے کا آغاز کیا۔ اور زیچ ملک شاہی لکھی۔ اپنی رباعیات کے لیے بہت مشہور ہے۔ ان کا ترجمہ دنیا کے قریباً سب معروف زبانوں مین ہوچکا ہے۔ علوم نجوم و ریاضی کا بہت بڑا عالم تھا۔ تصنیفات ما الشکل من مصادرات اقلیدس ، زیچ ملک شاہی ، رسالہ مختسڑ در طبیعات ، میزان الحکم ، رسالۃ اکلون و التکلیف ، رسالہ موضوع علم کلی وجود ، رسالہ فی کلیات الوجود ، رسالہ اوصاف یا رسالۃ الوجود ، غرانس النفائس ، نوروزنامہ ، رعبایات خیام ، بعض عربی اشعار ، مکاتیب خیام فارسی ’’ جو اب ناپید ہے‘‘۔