اولمپاس
وکیپیڈیا سے
Olympias
مقدونیہ کے بادشاہ فیلقوس Philipکی بیوی سکندر اعظم کی ماں۔ فیلقوس نے طلاق دے دی تو بھاگ کر ایپرس کے علاقے میں چلی گئی اور بادشاہ کے مخالفوں کو اس کے قتل پر بھڑکایا ۔ فیلقوس کے مارے جانے کے بعد سکندراعظم تخت پر بیٹھا تو مقدونیہ واپس آگئی اور اس کے مرنے پر زمام حکومت اپنے ہاتھ میں لے لیے۔ مگر 316ء قبل مسیح میں خود بھی دشمنوں کے ہاتھوں ماری گئی۔